عبد اللہ خاندان خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اصل معمار

0
111

1987میں ہوئی انتخابی دھاندلیوں کی عدالتی کمیشن کے ذریعے جانچ کی جائے: سجاد غنی لون
کے این ایس

ٹنگڈارپیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون نے 1987کے اسمبلی انتخابات میں ہوئی دھاندلیوں کی جانچ کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عبد اللہ خاندان خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اصل معمار ہیں اور وہ اب جموں و کشمیر کی تعلیم یافتہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ سرحدی قصبہ ٹنگڈار میں کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لون نے کہا کہ مواخذہ تو 1975 معاہدے سے ہی شروع ہو جانا چاہئے جب شیخ مرحوم نے اقتدار کی لالچ میںچھیڑ چھاڑ کو منظور کر لیا تھا۔عمر عبداللہ پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کو ملک کے باقی حصے میں کسی کے مارے جانے پر تکلیف کیوں ہوتی ہے جب کہ وہ اس وقت خاموش تماشائی بنے رہے جب 2010 میں بطور وزیر اعلی ان کی آنکھوں کے سامنے 120 نوجوان کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمر کے حکومتی دور کے ریکارڈ پر غور کریں تو پتہ لگے گا کہ انہوں نے ہی 2008 اور 2010 میں عوام کو کچلا۔ 1996 اور 2002 کے درمیان ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے ان کی زبان کیوں نہیں کھلتی؟ اگر واقعی وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش زدہ ہیں تو انہیں 1975 میں نیشنل کانفرنس کے کردار، 1987 کی دھاندلی اور 2008-2014 کے درمیان ہلاکتوں سے متعلق اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہئے۔ یہ سارا کچھ عبد اللہ خاندان کی سرپرستی میں ہوا اور انہیں ان ہولناک جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔سجاد لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کو ایک ایسے عدالتی کمیشن کی تلاش ہوگی جسے اتنے اختیارات حاصل ہوں کہ وہ 1987 دھاندلی کی تحقیق کر کے مجرمین کو سزا دے سکے۔ 1987 کی شرمناک دھاندلی کشمیر میں عسکریت پسندی اور خونریزی کی باعث بنی۔ وادی میں چیزوں کے بدلنے اور امن بحال ہونے کے لئے ضروری ہے کہ مجرمین کو وادی میں جمہوریت کا خون کرنے کی پاداش میں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مزید اچھا کرنے اور ہر موسم کے لئے موزوں ٹنل کی تعمیر کے اپنے وعدے کو دوہراتے ہوئے سجاد نے کہا کہ کرناہ کو قابل آمد و رفت بنانا اور اس کے غیر معمولی سیاحتی امکانات کو تقویت دینا ان کا خواب ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پیپلز کانفرنس اقتدار میں آتی ہے تو علاقے کے باشندوں کے لئے ہر موسم کے لئے کارآمد راستہ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔اس موقعے پر سیاسی کارکن اور سابق ایم ایل سی عبدالرحمٰن کے فرزند خالد بدانہ پارٹی میں شامل ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا