یواین آئی
نئی دہلیمشہور فلم اداکار شتروگھن سنہا چھ اپریل کو بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما او ربہار امور کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے آج ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ مسٹر گوہل نے کہا‘ ممبر پارلیمنٹ’ رہنما اور اداکار شتروگھن سنہا جی آج کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ۔ وہ سچ بولتے رہے ہیں، خاموش نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے قوم کے مفاد میں کانگریس پارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چھ اپریل کو باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہوں گے ۔” خیال رہے کہ مسٹر سنہا کے کانگریس میں شامل ہونے کی مسلسل قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ انہیں کافی عرصے سے بی جے پی میں ناراض رہنما سمجھا جارہا ہے ۔ وہ بی جے پی قیادت کے خلاف مسلسل بولتے رہے ہیں۔ مسٹر سنہا بہار کے پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی نے اس سیٹ پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو امیدوار بنایا ہے ۔