ترال میں سر شام بندوق بردار نمودار

0
142

مقامی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شدید طورپر زخمی کیا
شاہ ہلال

ترالجنوبی قصبہ پلوامہ کے نائد محلہ ترال میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور ا±س کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا نمائندے ملی اطلاعات کے مطابق ترال پائین کے نائد محلہ علاقے میں جمعرات شام دیر گئے ا±س وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم اسلحہ برداروں نے مظفر احمد حجام ولد محمد امین حجام ساکنہ چھانہ گنڈ مڈورا نامی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ گولیوں کی آواز سنتے ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی نوجوان کو فوری طورپر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مذکورہ نوجوان کی حالت نازک قرار دے کر سرینگر منتقل کیا۔اس بیچ واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس کے علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کی ہے جو رات دیر گئے تک جاری رہی۔ اس ضمن میں جب نمائندے نے ترال پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نائد محلہ ترال میں ایک نوجوان پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اور اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا