تبریز ملک
درہال درہال سی ایچ سی میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو نجی طور پر ٹیسٹ کروانے پڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے کا انویٹر پروجیکٹ بھی خراب ہونے کے دھانے پر ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ پی ڈی ڈی اس طرف دھیان نہیں دے رہا ہیں ۔عوام نے تحصیل اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ پر دھیان دےں اور اس ٹراسفارمر کو جلد ٹھیک کروایا جائے تاکہ مریضوں کو روزمرہ کی تکلیفوں سے نجات ملے۔اسی سلسلہ میں بی ایم او سجاد مرزا نے بات کرتے ہوئے کہا کے بائیس لاکھ روپے کا قیمتی سسٹم نہایت خطرے میں ہے جو کہ صرف ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے ہے۔