شاہ ہلال
اننت ناگ//آزاد اُمیدوار ڈاکٹر رضوانہ صنم نے جمعرات کو اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے دفتر پر کے ہمراہ کارکنان بھی موجود تھے ۔زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صنم نے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھکر وہ آبدیدہ ہوئی،پُر اشوب حالات کی شکار سب سے زیادہ یہاں کی خواتین ہوئی لہذا مصیبت زدہ خواتین کو انصاف دلانے کی وہ ہر ممکن کوشش کرے گئی ۔اس کے علاوہ انکی کوشش ہوگئی کہ یہاں کے نوجوانوں کو ہنر مندی سے بھر پور اور باعزت روزگار ملے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو منور کر پائے ۔قابل زکر ہے کہ اننت ناگ لوک سبھا نشست پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ،نیشنل کانفرنس نے ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی اور بی جے پی نے صوفی یوسف کو میدان میں اُتارا ہے ،تاہم کانگریس کی طرف سے اُمیدوار کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے ۔