سابق ممبر اسمبلی ادھمپور کی طرف سے مزدوروں کے ساتھ کی گئی ہتھا پائی کے خلاف لوگوں نے کیا زور دار کر احتجاج

0
0

ونے شرما
جموں//آج پی ایم جی ایس وائی دفتر کے باہر دیہاتی لوگوں نے پینتھرز پارٹی کے نوجوان لیڈر جگدےو سنگھ جگا کی صدارت میں سابق ممبر اسمبلی پون گپتا کی جرم کے خلاف زور دار مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت کر رہے جگا نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مانسر سے کھنتھکلی کو جاتی سڑک کے تعمیری کام کو رکوانے اور مزدوروں کے ساتھ ہتھا پائی سابق ممبر اسمبلی گپتا کی طرف سے کی گئی تھی ۔جس کے خلاف لوگ ں نے گھنٹوں پر سڑک جام کر مظاہرہ بھی کیا تھا لیکن انتظامیہ کے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے وہاں سے دھرنا اٹھایا تھا۔جگا نے گپتا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کا ساتھ کھونے کے بعد سابق ممبر اسمبلی مکمل طریقے سے بوکھلا گئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں وہ غریب عوام کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن سابق ممبر اسمبلی کا اسی علاقے میں پروگرام تھا لیکن وہاں عوام کے نہ پہنچنے سے وہ پوری طریقے سے بوکھلا گئے اور انہوں نے اس کے بعد وہاں چل رہے سڑک کام موقع پر جاکر مزدوروں کے ساتھ کام اڑا کر رکوا دیا۔جگا نے کہا اگر سابق ممبر اسمبلی کو کسی طریقے کی شکایت تھی تو وہ متعلقہ محکمہ اور ضلع کمشنر کو شکایت کرتے لیکن انہوں نے اپنی جرم دکھاتے ہوئے قانون ہاتھ میں لیا ساتھ ہی جگا نے کہا کہ گپتا کو رکن اسمبلی کا نشہ ابھی تک نہیں اتر رہا اور وہ بھول چکے ہیں کہ وہ اب ایک عام آدمی ہے نہ کہ رکن اسمبلی. جگا نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا کام کروا رہے ٹھیکیدار پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ کے قریبی ہونے کی وجہ گپتا اس کی تعمیر کام کو رکوا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیدار کا پرانا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ ایک بہتر ٹھیکیدار ہیں اور انہوں نے کہا کہ آج دن تک انہوں نے سب سے بہتر کام کیا ہے اور کبھی ان کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ جگا نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی کے کارکن اور وہ خود اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اس طریقے کی اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا