یواین آئی
سرینگرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کی دوپہر کو مشتبہ جنگجوﺅں نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق شوپیاں کے کچھڈورہ گا¶ں میں مسجد نور کے نزدیک نامعلوم اسلحہ برداروں نے 24 سالہ تنویر احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ساکن بمنی پورہ شوپیاں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوا۔ایس ایس پی شوپیاں سندیپ چودھری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جنگجو¶ں نے ایک عام شہری کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈار کی لاش کو کچھڈورہ میں برآمد کیا گیا اور پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔اگرچہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر مرتکبین کی تلاش شروع کی، تاہم مرتکبین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔جنگجوﺅں کی طرف سے جاری ایک مبینہ ویڈیو کے مطابق مہلوک نوجوان فورسز کا مخبر تھا۔اس دوران ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘شوپیاں کے کچھڈورہ گا?ں میں جنگجوﺅں نے ایک عام شہری جس کی شناخت تنویر احمد ڈار ساکنہ بمنی پورہ کے بطور ہوئی ہے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی’۔بیان میں مزید کہا گیا ‘قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت ورثا کے سپرد کی جائے گی۔ مقامی پولیس آفیسران جائے وقوع پر پہنچے اور اس کام میں جٹ گئے ہیں کہ اس واردات کو کیسے اور کن حالات میں انجام دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے’۔