حیدرآباد9مئی (یواین آئی) ٹرانسفارمر کا فیوز وائر بدلنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے کسان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے چرلہ پلی تانڈہ میں پیش آیا۔اس کسان کی شناخت 48سالہ جی ناگولو کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے کھیتوں میں مختلف قسم کی سبزیوں کی کاشت کرتا تھا، اس کے کھیت میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔وہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے ٹرانسفارمر کے قریبن پہنچا اورفیوز کا وائر بدلنے کی کوشش کررہا تھا کہ بجلی کا جھٹکہ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کسان، بجلی کے تاروں کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔