9 اور 10 مئی کو باقی اضلاع و باہری ریاستوں کی بچیوں کے لیے جائیں گے اہلیتی امتحانات:سیدآفتاب حسین شاہ
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے جنیار ڈینگلہ میں واقع جماعتِ اہلِ سنت کے واحد و منفرد ادارے جامعہ فاطم? الزہرہ میں 400 خالی نشستوں کے لیے ملک بھر سے طالبات سے داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے اہلیتی امتحانات 6 سے 10 مئی تک منعقد کروانے کے اعلانات مسلسل کیے جارہے تھے جس کے بعد سے اہلیتی امتحانات 6 تاریخ سے راجوری و پونچھ کی طالبات کے لیے مسلسل جاری ہیں جبکہ باقی اضلاع کی طالبات کے اہلیتی امتحانات 8 سے 10 مئی تک منعقد کروائے جائیں گے جس میں سے میرٹ کی بنیاد پر 390 سے زائد طالبات کو منتخب کر داخلہ دیا جائے گا جن کی تعلیم، قیام و طعام کا سارا نظام جامعہ کی جانب سے کیا جائے گا اور ہر شعبے میں بہترین استانیاں اس مدرسے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ پہلے بھی تین سو سے زائد طالبات اس مدرسے میں زیرِ تعلیم تھیں جن میں سے کئی نے امسال اپنی دینی پڑھائی مکمل کر لی۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم و بانی سید آفتاب حسین شاہ نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے طالبات پہنچ نہیں پارہی تھیں لیکن اب موسم سازگار ہورہا ہے اور اہلیتی امتحانات منعقد کروائے جارہے ہیں جو 10 مئی تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بچے کے تعلیم یافتہ ہونے سے صرف وہ ایک بچہ ہی تعلیم یافتہ ہوتا ہے لیکن ایک بچی کے تعلیم یافتہ ہونے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔