عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر سب ضلع ہسپتال منڈی میں خون کا عطیہ کیمپ

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍عالمی یوم ریڈکراس کے موقع پر غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیاگیا۔ جس میں فوجی جوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے وقت ہیلتھ انتظامیہ استعمال میں لاکر قیمتی انسانی جانوں کو بچایاجاسکے۔ فوج کی جانب سے ہمیشہ انسانی ہمدری کا ثبوت دیاجاتاہے۔ اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بتاکہ چند روز قبل بڈھاامرناتھ منڈی میں اور آج سب ضلع ہسپتال منڈی میں عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر پروگرام کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے بتایاگیااور عوام لناس بلخصوص نوجوان طبقہ سے کہاکہ وہ اپنا خون اپنی مرضی سے اپنی طاقت کے مطابق وقف کریں تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں اس خون کو کسی بھی حادثے کے وقت کسی کی جان بچانے کیلئے استعمال کیاجاسکے۔فوجی جوانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے خون عطیہ کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر اپنی حاضری کو یقینی بنائیںاور خون کا عطیہ دیکر قیمتی جانوں کے زیاں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا