الیکشن میں سیکولر اور اچھے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے آپسی اتحاد ضروری

0
0

ڈاکٹر مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

ہمارا ملک ہندوستان مختلف مذاہب کا گہوارہ ہے ، یہان ہندو ،مسلم ،سکھ ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی بستے ہیں ، سبھی ہزاروں برس سے آپسی میل محبت اور قومی یک جہتی کے ساتھ رہتے آئے ہیں ، یہ ملک کثرت میں وحدت کی مثال پیش کرتا رہا ہے ، اس طرح یہ ایک مثالی ملک رہا ھے اور آج بھی ھے ، مگر لگ بھگ ایک دہانی سے ملک میں کچھ غلط عناصر نے مذہب کی بنیاد پر نفرت کا ماحول پیدا کردیا ہے ، جس سے ملک کا ماحول نفرت زدہ ہوگیا ہے ، ساتھ ہی اقلیت اور اکثریت کا مسئلہ اٹھا کر ملک کے ماحول کو نفرت سے آلودہ کردیا گیا ھے ، ہندوستان ایک جمہوری ملک ھے ، یہاں آئین کو بالا دستی حاصل ھے ، ہندوستان کے آئین کی بنیاد سیکولرزم پر ہے ، اور ملک کے ہر شہری کو آئین کے دائرے میں بہت سے حقوق دیئے گئے ہیں ، ان میں مذہبی آزادی کا حق ، تعلیمی ادارے قائم کرنے کا حق ، جان و مال ،عزت و ابرو کی حفاظت کا حق اور ووٹ دے کر اپنے پسند کے نمائندہ منتخب کرنے کا حق شامل ھے ، ملک کے آئین کے مطابق ووٹ دینے کا حق آئینی حق ہے ، یہ ملک کے ہر شہری کے لئے نہایت ہی اہم ہے ، ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ہم اپنے پسند کے نمائندے منتخب کر کے سیکولر اور اچھی حکومت بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، ملک کی تعمیر و ترقی اور آئین کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن میں اچھے کردار کے امیدوار کی جیت کو یقینی بنائیں ، اس کے لئے آپسی اتحاد ضروری ہے , ملک جس دور سے گزر رہا ھے ، اس میں نفرت کا زہر گھول دیا گیا ہے ، اس نفرت کا مقابلہ ہم ملک کے آئین میں دیئے گئے ووٹ کے حق کے ذریعہ کرسکتے ہیں ، ووٹنگ کے سلسلہ میں مسلم سماج میں بیداری کم دیکھنے میں آتی ہے ، ووٹنگ کے وقت مسلم حلقہ میں عام طور پر پولنگ کم ہوتا ھے ، کچھ پولنگ ہوتا بھی ھے، تو۔ انتشار بہت زیادہ دیکھنے میں آتا ھے ، جس کی وجہ سے مسلمانوں کا ووٹ بےوقعت ہو جاتا ہے ، وہ حلقہ جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے ، آپسی انتشار کی وجہ سے وہاں سے بھی اچھے امیدوار جیت نہیں پاتے ہیں ،یہ بڑا المیہ ہے ، اس لئے بالخصوص موجودہ وقت میں اس کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اندر بیداری لائیں ، ہم اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں ، آپس میں اتحاد بنائیں ، اپنے ووٹ کو منتشر ہونے سے بچائیں ، اچھے ، صاف کردار والے اور جیتنے والے امیدوار کو اپنا ووٹ دیں ، ووٹ آئینی حق ہے ،اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا