یواین آئی
لکھن¶بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے منگل کو نوٹ بندی پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بی جے پی اپنے اس غلط فیصلے کے لئے ملک سے معافی مانگے گی۔ بی ایس پی سربراہ نے نوٹ بندی کو بغیر کسی تیاری کے ناپختہ طور پر عوام پر تھوپا ہوا فیصلہ قرار دیتے ہوئے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس معاشی ایمرجنسی کا سب سے زیادہ نقصان دیہی علاقوں میں رہنے والے پچھڑے اور پسماندہ لوگوں پر پڑا اور امیر لوگ مزے لیتے رہے ۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگرچہ سرمایہ دار اور امیر ترین لوگوں پر معاشی ایمرجنسی کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا لیکن وہ غریب جو حقیقی ہندوستان کے گواہ ہیں حکومت کے اس فیصلے نے ان کی کمر توڑ دی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کے اس فیصلے کہ وجہ سے چھوٹے کاروباری بے روزگار ہوکر گا¶ں واپس لوٹنے اور یومیہ مزدوری کر کے اپنی زندگی کی گاڑی کی چلانے پر مجبور ہوگئے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں میں بی جے پی پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا“ بی جے پی کسانوں، غریبوں اور نوجوانوں کے خیر خواہی کا دم بھرتی ہے اس کے بعد بھی اس نے گنا کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی اب تک نہیں کی ہے ۔