غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل سپورٹس اینڈ پہاڑی کلچرل کلب کی جانب سے ایڈیس پر بیداری تقریب

0
0

مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈس کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل سپورٹس اینڈ پہاڑی کلچرل کلب کی جانب سے یونیورسل ہائر اسکینڈری اسکول درآبہ کے مقام پر ایچ آئی وی ایڈس پر پروگرام منعقد کیا گیا۔یہ پروگرام جموں اینڈ کشمیر ایڈس پریوینشن اینڈ کنٹرول سوسائٹی جموں کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا جس میں سرنکوٹ کی نامور ہستی ایم این قریشی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اسکولی طلاب نے رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کئے اور پروگرام کے دوران مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈس کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقعہ پر پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلاب کو انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کے اختتام پر ظفر جاوید نے پروگرام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں میں ذیادہ سے ذیادہ شمولیت اختیار کر کے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں جس سے سماج میں ایڈس متعلق آگاہی حاصل ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا