حیناء بابر کو انٹر نیشنل پرٹنرنگ یو نیو رسٹی اینڈ کنفیڈریشن نے ہنریری ڈاکٹورل ایوارڈ سے نوازہ

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن حینا بابر کو یہاں انٹرنیشنل سینٹرنئی دہلی میں چھٹی عالمی ایجوکیشن فورم تقریب کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جی ڈی سنگھ اور پدم شیری ڈاکٹر وجے شاہ کے ہاتھوں اس عظیم ہنریری ڈاکٹورل ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ واضح رہے حینا بابر نے جموں و کشمیر میں پشمینہ سے ریاست کے بے روزگار لوگوں کی زندگی کو معاشی طور پر بہتر بنانے کا بیڑا ٹھایا ہے۔ جبکہ حینا اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر ایک مہم چھیڑیں ہوئے ہے ©”حو میڈ مائی پشمینہ“ جس کو وہ بانی بھی ہیں ۔ جو کہ ایک آف لائین اور آن لائین مہم ہے ۔ اس مہم کا عظیم کا مقصد بیدرای پیدا کرنا اور جموں و کشمیر اور ہندوستان کے پشمینہ میں شفافیت لانا ہے۔ جبکہ حینا بابر اس سلسلہ میں خواتین کو با روزگار کرنے کی یہ ایک بے مثال کوشش ہے جس کے لئے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے چھٹی عالمی ایجوکیشن فورم کی اس تقریب کے موقع پر انہیں ڈاکٹورل ہنریری سے نوازہ گیا ۔ اسی سلسلہ میں حینا نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار میں جموں و کشمیر کی پشمینہ صنعت پر روشنی ڈالٹے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر کی پشمینہ صنعت ریاست کے لاکھوں لوگوں کو روزگار دے سکتی ہے اور یہ ریاست کی معشیت کا ایک بنیادی جز ہے ۔ انہوںنے پشمینہ کو استحصال بچانے کی ضرورت پر بات بھی کی ۔ واضح رہے حینا بابر کی پشمینہ پر قابل قدر خدمات ہیں۔ وہیں انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ کسی نے اگر پشمینہ کی خریداری کی ہے یہ مستقبل میں خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے اس کو اس مہم کا حصہ بننا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا