جموںوکشمیر میں جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد

0
0

سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ،ہزاروں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں
جان محمد/اندرجیت رینہ

جموں/سرینگر؍؍جموںوکشمیرمیںجامع مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے ماہ بارک رمضان کو وداع کیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جس میں وادی کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی۔جموں صوبہ کی تمام مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نمازِ جمعۃ الوداع اداکی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔جموں کی سب سے بڑی جامع مسجد تالاب کھٹیکاں میں ہزاروں نمازیوں نے نمازِ جمعۃ الوداع اداکی اور جموں وکشمیروملک میں امن ووامن کیلئے دعاکی گئی۔صوبہ کے تمام اضلاع سے بھی مساجد میں بھاری رش کے خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ وہیں یو این آئی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ جمعۃ الوداع کے اجتماع میں شریک ہونے کے لئے حضرت بل میں لوگوں کا اڑدھام امڈ آیا تھا جس سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تاحد نگاہ لوگ صفوں میں بیٹھ کر بار گاہ الٰہی میں اشک بار آنکھوں سے ماہ مبارک رمضان کو وداع کر رہے تھے اور امن و خوشحالی کے لئے دست بدعا تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عقیدت مندوں میں زن و مرد، پیر جوان اور بچے شامل تھے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس موقع پر حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی۔اطلاعات کے مطابق وادی جناب صاحب صورہ، آثارشریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم (رح)،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار،خانقاہ معلیٰ سری نگر میں بھی جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔علاوہ ازیں وادی کے دیگر اضلاع کی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔خطیبوں نے اپنے جمعہ خطبوں کے دوران جمعۃ الوداع کی فضیلت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا