ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے اڑائی دورے کو لیکر نوجوانوں نے کیا شکریہ

0
0

جلد از جلد گلیاں سراں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کی انتظامیہ سے اپیل
ریاض ملک
پونچھ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کے تمام افسران کے ہمراہ گاؤں اڑائی کے مشہور سیاحتی مقام "جبی” کے بیس کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر چل رہی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، ان کے اس قافلے میں محکمہ سیاحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد خان، محکمہ تعلیم کے چیف پلاننگ آفیسر نریندر موہن سوری، اے آر ٹی او پونچھ بشارت محمود ، چیف اکونٹس آفیسر محمد اکرم ٹھکر ، پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین مولوی محمد فرید ملک ، محکمہ جنگلات کے آفیسران اور ان کے علاوہ بھی ضلع بھر سے تمام معزز شخصیات موجود تھیں۔ محمد فرید ملک نے گلدستہ پیش کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر اور تمام آفیسران کا انتہائی گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔ ابتدا میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ سوشل فاریسٹری کی طرف سے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پیڑ لگائے ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹورزم بیس کیمپ سے سیاحوں کے ایک گروہ کو ہری جھنڈی دکھا کر مشہور سیاحتی مقام جبی مرگ کے لئے روانہ کیا ۔ آفیسر موصوف نے "جبی ” ٹورازم بیس کیمپ پر محکمہ سیاحت ، محکمہ کھیل کود اور محکمہ جنگلات کی طرف سے چل رہے ترقیاتی کاموں پہ اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کیا اور مختلف محکمہ جات کو ہدایات دیں کہ وہ چل رہے ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیں تا کہ سیاحوں کے لئے تمام تر سہولیات مہیا کی جا سکیں اور مقامی لوگوں لئے روزگار کے مواقع دستیاب کئے جا سکیں۔ آخر میں گاؤں کے لمبردار ذاکر حسین خان، سرپنچ محمد اسلم تانترے ، محمد آعظم ملک اور اور اڑائی یوتھ کے ممبران ، محمد فاروق ٹھکر ، جاوید احمد، شاہنواز احمد ، شکیل الرحمان ، محمد عرفان ، شکیل احمد وغیرہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر ، دیگر آفیسران اور مولوی فرید ملک کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید جتاء کہ آئندہ بھی اس گاوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا