رامبن پولیس نے آپریشن سنجیوانی کے تحت 8 کلو منشیات برآمد کی،دو افراد گرفتار

0
0

ملک شاکر
بانہال؍؍منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس اسٹیشن بانہال کی ایک پولیس ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی او بانہال نثار احمد خواجا نے ایس ایچ او بانہال انسپکٹر محمد افضل وانی اور پی ایس آئی گوتم چودھری کی مدد سے ٹی چوک ناکہ بانہال پر ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK02AH8369 تھا جو سری نگر سے رام بن کی طرف آرہا تھا۔ تلاشی کے دوران 8 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن بانہال میں درج کی گئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی بعد میں شناخت (1) مدثر نبی ولد غازی کے طور پر ہوئی جو کہ شیوا روڈ کبو محلہ آرام پورہ سوپور بارہمولہ، کا رہائشی ہے کو 08 کلو پوست کے بھوسے کے ساتھ پکڑا گیا (2) معراج الدین ولد بشیر احمد خان رہائشی حنفیہ کالونی ارم پورہ سوپور بارہمولہ۔پوری بازیابی کو پولیس پارٹی نے انسپکٹر محمد افضل وانی ایس ایچ او بانہال کی سربراہی میں ایس ڈی پی او بانہال نثار خواجا کی نگرانی میں ایس ایس پی رامبن محترمہ موہتا شرما آئی پی ایس کی مجموعی نگرانی کے ساتھ عمل میں لایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا