دھراٹی گاہنی سے درا دولیاں زیارت جانے والی

0
0

5 کلومیٹر سڑک کی حالت خستہ عوام پریشان محکمہ تعمیرات عامہ خاموش
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍کہا جاتا ہے کہ جس چیز کے دو وارس ہوں وہ کبھی ٹھیک نہیں رہتی کچھ یہی حال تحصیل منکوٹ کے گاوں گاہنی دھراٹی سے درا دولیاں زیارت تحصیل حویلی پونچھ جانے والی 5کلو میٹر سڑک کا ہے۔ یاد رہے یہ سڑک کافی پرانی ہے جس سے مینڈھر کے لوگ پونچھ جایا کرتے تھے۔ بعد میں جب اسکے دوسری طرف سے ایک نئی سڑک نکلی تو لوگوں نے اس سڑک کو چھوڑ دیا اور لوگ دوسری سڑک پر گاڑیاں چلانے لگے اور اسی راستے سے مینڈھر سے پونچھ اور پونچھ سے مینڈھر کا سفر کرنے لگے۔ یہ پانچ کلومیٹر سڑک ہے۔ تین کلومیٹر بلاک پونچھ میں آتی ہے اور دو کلومیٹر بلاک منکوٹ میں پڑتی ہے۔ جو حصہ پونچھ میں پڑتا ہے اس کا بلیک ٹاپ کیا ہوا ہے اور اس سڑک پر گاڑی آرام سے چل سکتی ہے لیکن جو دوکلومیٹر حصہ بلاک منکوٹ میں پڑتا ہے اسکی حالت کافی خراب ہے۔ اسمیں گاڑیاں تو دور کی بات ہے گھوڑے بھی نہیں چل سکتے۔ مصطفی کھٹانہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہاکہ گورنمنٹ مڈل سکول دھراٹی اسی سڑک کے کنارے پر ہے اور بہت سارے ملازمین جو اس سکول میں دور دور سے آتے ہیں اور کچھ ملازمین جو پونچھ سے مینڈھر اور کچھ مینڈھر والے پونچھ ڈیوٹی دینے جاتے ہیں وہ اسی راستے سے آتے جاتے ہیں کیونکہ دوسری مین سڑک کے مقابلے یہ دس کلومیٹر قلیل ہے اور ملازمین کو وقت پر اپنی ڈیوٹی پر پہنچنا ہوتا ہے۔ اس لیے ذیادہ تر ملازمین حضرات اسی سڑک سے آتے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاوں گاہنی اور درا دولیاں گاوں کی کافی آبادی اس سڑک کے کنارے بستی ہے۔ اور ان دو گاوں کا اگر کوئی شخص بیمار ہوجائے تو اسکو سب ضلع ہسپتال پونچھ اسی سڑک سے لیکر جانا ہوتا ہے۔ اور کہیں دفعہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مریض فوت ہوجاتا ہے۔ مصطفی نے کہاکہ میں گورنر انتظامیہ سے اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اس سڑک کا جو دو کلومیٹر حصہ تحصیل منکوٹ میں آتا ہے اس کو ٹھیک کرکے بلیک ٹاپ کروایا جائے تاکہ جو بھی ملازمین حضرات اور عام لوگ جو چھوٹی گاڑیاں لیکر سفر کرتے ہیں وہ اسی راستے سے سفر کریں جس سے جو مین سڑک پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں عوام مینڈھر و پونچھ کو راحت مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا