دنیا بھر میں ریڈ کراس کی انسان دوست سرگرمیوں کے تئیں بیداری

0
0

جی ڈی سی اکھڑال نے ایک روزہ ریڈ کراس میلہ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍جی ڈی سی اکھڑال نے دنیا بھر میں ریڈ کراس کی انسان دوست سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک روزہ ریڈ کراس میلہ کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا آغاز پرنسپل ڈاکٹر شالو سمیال کے ساتھی انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کرنے کے پیغام سے ہوا۔ طلباء نے کچھ ثقافتی اور لوک گیت گائے۔ سٹاف اور طلباء کی جانب سے متعدد پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔اس پروگرام کا اہتمام سیمینار اور ڈیبیٹس کمیٹی نے این ایس ایس ونگ اور ریڈ ربن کلب کے اشتراک سے کیا تھا۔ ڈاکٹر شفیق احمد کٹوچ (ایچ او ڈی اردو) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے اصولوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو فروغ دینے کے محرکات پر زور دیا۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر سریش چندر کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا