برطانیہ میں ہندستانی سفارتی اداروں پر حملے

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے بات چیت کی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں پر علیحدگی پسندوں کے حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔سرکاری معلومات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-برطانیہ روڈ میپ 2030 کے حصے کے طور پر کئی دو طرفہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔مسٹر مودی نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی سیکورٹی کا معاملہ اٹھایا اور ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف برطانوی حکومت سے سخت کارروائی کی اپیل کی۔ برطانوی وزیر اعظم سنک نے کہا کہ برطانوی حکومت ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملے کو مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھتی ہے اور ہندوستانی مشن اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کی یقین دہانی کراتی ہے۔مسٹر مودی نے معاشی مجرموں کے برطانیہ میں پناہ لینے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے ان مفروروں کی واپسی پر پیش رفت کی مانگ کی تاکہ وہ ہندستانی عدالتی نظام کے سامنے پیش ہو سکیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا