چنائو کے لئے پوری طرح تیار : الطاف بخاری
یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جمعرات کے روز کہاکہ اپنی پارٹی اسمبلی الیکشن کے لئے تیار ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہوگی اور سبھی سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے پانپور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ محمد الطاف بخاری نے پانپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کے ساتھ لوگ جڑ رہے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہوگی۔منشیات کے بارے میں الطاف بخاری نے کہاکہ یہ سماج کے لئے اب ایک ناسور بن گیا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر گزر رکھیں۔ان کے مطابق پانپور میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی اور راغب کرانا ہے۔الطاف بخاری نے کہاکہ منشیات فروشی سماج کے لئے ایک ناسور بن گئی ہے لہذا اس کے خلاف سب سیاسی پارٹیوں کو آگے آنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔