جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ کی تکمیل سے سال بھر ہمہ موسمی رابطہ قائم رہے گا:گڈکری

0
0

کہاقومی شاہراہ پر 5 ٹنل تعمیر ہونے کے بعد صرف تین گھنٹوں میں سفر طے کیا جائے گا،لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ہمراہ شاہراہ کے سری نگر۔ بانہال سیکشن کا کیامعائینہ
شاکرملک/مشکوراحمد

بانہال؍؍مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا ،مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)( ڈاکٹر ) وِی کے سنگھ ( ریٹائرڈ ) اور مرکزی وزیر مملکت جتندر سنگھ کے ساتھ سری نگر ۔ جموں کے بانہال سیکشن سے ادھم پور۔رام بن۔بانہال تا سری نگر قومی شاہراہ ( این ایچ۔44)کا معائینہ کیا جو جموںوکشمیر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے۔جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لئے 35,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3کوریڈوربنائے جارہے ہیں ۔ اِس کے تحت جموں سے اودھمپور ۔ رام بن ۔ بانہال اور اِس کے بعد سری نگر تک پہلی کوریڈور میں سری نگر سے بانہال تک کا سیکشن شامل ہے ۔ یہ 250 کلومیٹر لمبائی چار گلیاروں والی سڑک 16,000کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جارہی ہے ۔ اِس میں سے 210 کلومیٹر کے راستے کی 4لیننگ مکمل ہوچکی ہے جس میں 21.5کلومیٹر کی 10ٹنل بھی شامل ہیں۔اِس سڑک کی 4لیننگ کا ڈیزائن جیو ٹیکنیکل اور جیو لوجیکل انویسٹی گیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ اِس علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ پر قابو پایا جاسکے ۔ جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے کریش بیر یئرز اور روڈ سیفٹی کے دیگر اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔اِس راستے کی تعمیر سے جموں اور سری نگر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ قائم رہے گا۔سری نگر سے جموں کا سفر کا وقت 9-10 گھنٹے سے کم ہو کر 4-5 گھنٹے ہو جائے گا۔ رام بن اور بانہال کے درمیان 40کلومیٹر چار گلیاروں والی سڑک کا کیریج وے جون 2024 ء تک مکمل ہو جائے گا جس سے سری نگر کے مسافروں کو راحت ملے گی۔گڈ کری کا کہنا ہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کئے جائیں گے جن میں سے ایک ٹنل کا افتتاح کیا گیا جبکہ چار دیگر پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے باتوں کا اظہار نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کل 245 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہرا کے 45 کلو میٹر حصے پر پانچ ٹنلز تعمیر ہوں گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج ہم نے ایک ٹنل کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی ہے ، ان پانچ میں سے تین ٹنلز اگلے سال کے ماہ مارچ تک مکمل ہوں گی جبکہ پانچواں ٹنل قدرے مشکل ہے جس کا تعمیری کام مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا’۔مرکزی وزیر نے کہا کہ شاہراہ پر ایک ریزورٹ بنایا جائے گا جہاں کشمیری دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے کہا: ‘شاہراہ اور ٹنلوں کا کام مکمل ہونے کے بعد اس روڈ کو کٹرہ اور پھر دہلی کے ساتھ ملایا جائے گا اور اس طرح جموں وکشمیر کا باقی ملک کے ساتھ سڑک رابطہ ہوگا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا