چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کےجانب سے درگ میں مشاعرہ و مقالہ خوانی کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
رائے پور؍؍چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے جانب سے اُردو ادب کی تہذیب و ترقی کے سلسلے میں ایک شاندار شام اُردو کے نام مقامی گونڈوانا بھون میں کل گزشتہ شب ایک روزہ محفل منعقد کی گئی۔جس میں مقالہ خوانی و مشاعرہ اور اُردو سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شرد کوکاس نے اُردو نعت پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر سنجئےدانی نے اُردو زبان کی شیرنی پر مقالہ پیش کیااور رونق جمال نے’’ چھتیس گڑھ اُردو زبان و ادب اور تعلیم کے حال‘‘پر تفصیلی مقالہ پیش کیا۔جسے سامعین نے بہت سراہا۔ تینوں مقالہ نگاروں کو یادگار مومنٹو اور سند پیش کی گئی ۔مقالہ خوانی کے بعد مشاعرہ ہوا۔جس میں آلوک نارنگ،ممتاز احمد،ریاض گوہر، ڈاکٹر نوشاد، حاجی طاہر، رفیق خان، شیوکانت تیواری،شریف خان،اور ندیم ہلچل نے کلام پیش کیا۔ مقالہ خوانی کی نظامت انیس رضا نے بخوبی نبھائی۔ مشاعرے کی نظامت اسرائیل شاد نے کی۔
اِس عالیشان پروگرام کی صدارت چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے صدر ادریس گاندھی نے کی۔ اِس پروگرام میں مہمان اعلیٰ کی طور پر ارون وُورا وِدھایک، اور مہمانِ خصوصی کے طور پر دھیرج باکلیوال مہاپَور نگر نگم درگ،راجیش ساہو سبھاپتی نگر نگم درگ، راجیندر ساہو ضلع کیندریہ سہکاری بینک مریا درگ، نند کمار سین صدر کیشکالا، پرتما چندراکر پردیش کانگریس کمیٹی سابق وِدھایک، ڈاکٹر نذیر احمد قریشی نائب صدر چھتیس گڑھ اُردو اکادمی،الطاف احمد صدر چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ،آر این ورما چھتیس گڑھ پچھڑا ورگ آیوگ،گیا پرساد پٹیل ضلع کانگریس کمیٹی،شالینی یادو صدرضلع پنچایت ،کنیا دھیور مہیلہ گرامین ادھیچھ، حمید کھوکھر نگر نگم کے پارسد و سواستھ پربھاری، نذحت پروین سرانا وارڈ پارسد،بیجیندر بھاردہج نگر پارسد، عبدالغنی میئر اِن کونسل درگ،اور اُردو اکادمی کے سکریٹری ایم۔آر۔خان شریک تھے۔
اِس پروگرام کے انچارج اُردو اکادمی کے ممبر ہاجرون خان بانونے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا خاص کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا