نئی دہلی،11 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم سماجی مصلح مہاتما جیوتیبا پھولے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعظم نے سماجی انصاف اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے میں ان کے زبردست تعاون کو بھی یاد کیا وزیر اعظم نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مہاتما جیوتیبا پھولے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’ان کے یوم پیدائش پر، میں مہاتما پھولے کو سلام کرتا ہوں اور سماجی انصاف اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی زبردست خدمات کو یاد کرتا ہوں۔ ان کے خیالات لاکھوں لوگوں کو امید اور طاقت دیتے ہیں۔‘‘