ریاض ملک
منڈی؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے چوکسی برتی جارہی ہے۔ غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں چیف میڈیکل آفیسر ہونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی ھدایت پر بلاک میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کی نگرانی میں کویڈ 19کے چوتھے مرحلے کے اندیشے کے پیش نظر دوبارہ سلسلہ کا آغاز کیاگیاہے۔جس میں کویڈ جانچ کا جہاں آغاز کیاگیا۔ وہی پر لوگوں کو سختی سے یہ ھدایات جاری کی گئی کہ وہ آئیندہ گرمی کے موسم کے دوران احتیاط سے کام لیں۔بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر زہادہ ہجوم مت کریں اور ماسک کا بھی بروقت استعمال رکھیں۔ کیوں کہ اس بیماری کی آمد سے قبل احتیاط کریں۔ تاکہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں گرمیوں میں اس وباء کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔ انہوں نے بخار زکام کھانسی وغیرہ ہوتے ہی کویڈ،جانچ کروائیں۔