شیخ الطاف
کشتواڑ//کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ چھاترو ڈگری کالج میں سویپ پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں کالج کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اس پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر عاشق حسین کی۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں ،اور اپنا قیمتی ووٹ اپنے من مرضی کے مطابق ووٹ کریں۔ اس موقعہ پر طلبہ کو سویپ پروگرام کے تحت پوری جانکاری دی اور اس پروگرام کے تحت اسکولی طلبہ کو اپنے آس پڑوس تا اپنے گاﺅںمیں بیداری کرانے کی بھی جانکاری دی۔