انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں۔بیماروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا
ملک شاکر
بانہال// ضلع رام بن کے سب ضلع ہسپتال بانہال کی سڑک پھر سے ایک بار گاڑیوں کی پارکنگ میں تبدیل ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے سڑک کی تنگی کے باعث مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال آنے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص طور پر گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے دوسری گاڑی کو نکلنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ ایمبولینس گاڑی کو بیمار لے جانے کے لئے قریباً دس سے پندرہ منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جو کہ ایک بیمار کی جان کے لئے خطرے سے خالی نہیں مگر یہاں گاڑیوں کی پارکنگ ایک معمول بن چکا ہے صبح کے وقت لوگ یہاں اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں اور پورے دن اپنا کام کرنے کے بعد شام کو یہاں سے اپنی گاڑیاں لے جاتے ہیں حد تو یہ ہے کہ مقامی گاڑی مالکوں کی ہٹ دھرمی کا یہ منظر دیکھ کر جہاں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کے ساتھ ساتھ عام راہ چلتے لوگوں کو سخت دشواریاں پیش آتی ہے مگر ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے بے شرمی کی حد پار ہوئی ہے اور یہ سب کچھ دیکھ کر خاموش ایک تماشہ گیر بن بیٹھے ہیں چونکہ آئے روز جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن بانہال کے مقام پر ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں اور جب ہنگامی صورت حال میں زخمیوں کو ایمرجنسی ہسپتال بانہال کی طرف لایا جاتا ہے تو اس وقت بھی اس سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے جام لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو ایمبولینس گاڑی میں ہسپتال داخل ہونے کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے زخمیوں کی حالت خراب ہوتی ہے اور اس صورت حال میں انکی جان بھی جاسکتی ہے۔اس لئے لوگوں نے اس معاملے میں انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل کی ہے کہ سب ضلع ہسپتال بانہال کی سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف حرکت میں آئے اور یہاں کسی بھی گاڑی کو روکنے کی اجازت نہ دی جائے۔