6050نئے مثبت معاملات ،13اموات،جموںوکشمیرمیں95معاملات،ایک کی موت
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍تقریباً7ماہ بعد بھارت میں کورونا وائرس نے پھر تشویشناک رُخ اختیار کرلیاہے ،کیونکہ یومیہ مثبت معاملات میں تیزی کاسلسلہ برقرارہے ۔مرکزی وزارت صحت کے جمعے کی صبح8بجے کو اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6050نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں، جو 203 دنوں میں ریکارڈ کئے گئے کیسوںکی سب سے زیادہ تعداد ہے، جبکہ گزشتہ سال16 ستمبر کو 6298کورونا کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔اِدھرجموںوکشمیرحکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 95 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔وزارت صحت نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملک کی مختلف ریاستوںمیں کورونا وائرس کے6050نئے مثبت معاملات درج ہونے کے بعد فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر28ہزر303 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مزید 14اموات کے ساتھ ملک میں مارچ اپریل2020سے کوروناکی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر5لاکھ30ہزار943 ہو گئی ہے ۔وزارت نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مہاراشٹرمیں 3، کرناٹک اور راجستھان میں 2،2، اور دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب ، اور ایک کیرالہ میں ایک ایک کورونا متاثرہ مریض کی موت واقعہ ہوئی ہے۔وزارت نے مزید کہاکہ ملک میں یومیہ مثبتیت کی شرح 3.39 فیصد اور ہفتہ وار مثبتیت کی شرح3.02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔متعلقہ مرکزی وزارت نے کہاکہ 6050نئے مثبت معاملات درج ہونے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 4کروڑ47لاکھ45ہزار104تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق قومی سطح پرکورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمگیروباء کوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4کروڑ41لاکھ85ہزار858 ہو گئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔جموںوکشمیرحکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 95 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 38 کاتعلق صوبہ جموں اور 57صوبہ کشمیر سے ہیں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,80,032تک پہنچ گئی ہے ۔اِسی دوران آج24کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں01کا تعلق صوبہ جموں اور 23 صوبہ کشمیر سے ہے اور صوبہ جموں میں 01کووِڈ مریض کی وفات ہوئی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 17، ضلع بارہمولہ میں 05،ضلع بڈگام میں 05 ،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع کپواڑہ میں04،ضلع اننت ناگ میں 02،ضلع بانڈی پورہ میں 04،ضلع گاندربل میں06،ضلع کولگام میں 11 معاملے درج ہوئے ہیں۔ شوپیاں ضلع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں 24، ضلع اودھمپور میں02،ضلع راجوری میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں02،ضلع سانبہ میں 03،ضلع پونچھ میں01، ضلع رام بن میں 03اور رِیاسی میں 01نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کٹھوعہ ضلع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔