لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ ہندوستانی فوج نے قومی میری ٹائم ڈے کی یاد میں ضلع پونچھ (جے اینڈ کے) میں ماڈل اکیڈمی، ساگرا میں ایک تعلیمی لیکچر کا اہتمام کیا۔ لیکچر میں ملک کے سمندری ورثے اور سمندر میں مہینوں گزارنے والے ملاحوں کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اس موضوع پر زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ملک میں میری ٹائم سیکٹر میں شمولیت کے طریقوں اور ذرائع کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ تمام سوالات کو سپیکر نے نوجوان ذہنوں کے اطمینان کے لیے واضح کیا۔ اساتذہ اور طلباء نے اس تعلیمی اور معلوماتی سیشن کے لیے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔