ڈپٹی کمشنرنے ضلعی شفاخانہ کشتواڑ میں خون کے عطیہ کیمپ کاافتتاح کیا

0
0

انسانیت کی خدمت میں پیش پیش سی آرپی ایف52بٹالین کے جوانوں نے دیاخون عطیہ
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ضلعی شفاخانہ کشتواڑ میں آج ایک خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد ہوا شفاخانہ کی انتظامیہ کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو نے اس کیمپ کا افتتاح کیا اور خود بھی خون عطیہ کے طور پر دے دیا ۔ادھر سی آر پی ایف بٹالین 52 کے جوانوں نے بھی اس کیمپ میں حصہ لے کر خون کے کئی پواینٹس عطیہ کے طور دے دئیے ۔یہ خون شفاخانہ میں محفوظ رکھا گیا ھے تاکہ وقت ضرورت اسکا استعمال کیا جاسکے اور انسانی جانوں کے کام میں لایا جا سکے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کا دور خون کا عطیہ پیش کرنا ایک مثالی کام تصور کیا جارہا ھے ۔عوام کا کہنا ھے کہ موجودہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے جب سے کشتواڑ میں یہ عہدہ سنبھالا ھے ۔انہوں نے دیگر کاموں کے علاوہ طبی اور تعلیمی سیکٹر کی بہتری کے لیے قابل قدر کام کیے ہیں ۔ادھر سی آر پی ایف کی بٹالین52 نے بھی دوردراز کے ضرورت مند بیمار لوگوں کی سہولیات کے لیے بہت سارے طبی کیمپس لگوائے ہیں یقینا عوام کو ان سے استفادہ حاصل ہوا ھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا