مایوسی کے اس دورسے نجات کی راہ صرف نیشنل کانفرنس کی اقتدارمیں واپسی سے ممکن:سجاد کچلو

0
0

پاڈر کا ایک روزہ دورہ کیا ،فوت شدہ افراد کے لواحقین کی ڈھارس بندھائی،افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے خطۂ چناب کے سربراہ سجاد احمد کچلو نے آج پاڈر کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ پہلی فرصت میں وہ کچھ گھرانوں میں تعزیت پرسی کرنے گئے ۔انہوں نے فوت شدہ افراد کے لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے اپنی اور تنظیم کی طرف سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ۔کچلو کے ساتھ بہت سے گائو ں کے لوگوں نے ملاقات کی اور انہیں درپیش مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔ کچلو نے لوگوں کی پریشانیوں کو سنا اور یقین دلایا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ان مشکلات کا ازالہ ہو۔ سجاد احمد کچلو نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی نظریں پھر سے نیشنل کانفرنس جماعت اور اسکے زعماء کی طرف مڑ گئی ہیں جن کے دور اقتدار میں ہر طرف تعمیر وترقی ہوتے دیکھے جاتی تھی ۔بے روزگاری کا ممکنہ طور پر تدارک کیا جاتا تھا ۔ ایسے میں ضرورت ھے کہ ہم متحد رہیں بھائی چارہ کو بہر حال مظبوط کریں اور نیشنل کانفرنس کو مظبوط بنائیں تاکہ پھر سے ضلع کشتواڑ میں تعمیر وترقی کا ماحول پیدا ہو پائے اور بے روزگاری کے بڑھتے گراف کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے ۔سجاد احمد کچلو کے ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران چودھری فیصل حسین طاہر مسعود سینئر نیشنل کانفرنس رہنما بابو لال جانکی ناتھ مول راج راتھر وغیرہ بھی تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا