تحصیل درہال میں محکمہ دیہی ترقی کی ایک عمارت حالت ِ مرگ میں

0
0

عمارت بوسیدہ ، چھت گرنے کے دہانے پر محکمہ کو ٹس سے مس نہیں
تبریز ملک
درہال // تحصیل درہال کے مقام پر محکمہ دیہی ترقی کی عمارت جو گزشتہ کئی سال پہلے بنائی گئی تھی اور چند سال قبل زیر استعمال بھی تھی جیسا کہ سیمنٹ سریا وغیرہ اس عمارت میںاسٹور کیا جاتا تھا اور تقسیم بھی کیا جاتا تھا۔ مگر محکمہ کی عدم توجہی کی بنیاد پر یہ عمارت اب گرنے کی حد تک ہے اور محکمہ والوں کی طرف سے پرائیویٹ دوکان کرائے پر لے کر سیمنٹ وغیرہ سٹور کی جاتی ہے، جبکہ مذکورہ عمارت کو لوگ غیر ضروری عمل کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور اس طرح خدشہ لاحق ہے کہ اس جگہ پر انتقال وغیرہ کروا کر کوئی قبضہ نہ کر لے جبکہ اس جگہ پر ایک بہترین شاپنگ کمپلکس بن سکتا ہے اور محکمہ کے لئے اچھی حاصی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ عوام در ہال متعلقہ حاکم حصوصی ڈی سی راجوری اعجاز اسد کی طرف توجہ کی مانگ کرتے ہے اور اس کی قیمتی جگہ کو جدید تعمیرات کرکے اس جگہ کو بچایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا