ارون جیٹلی نے ‘یدی یورپا ڈائری’ کومضحکہ خیز قراردیا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی، //بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ دو سال پرانی مبینہ‘یدی یورپا ڈائری’ کو دوبارہ سامنے لانا مضحکہ خیز ہے ۔مسٹر جیٹلی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر غیر مجاز دستاویزات کی بنیاد پر الزام لگانا وقار کے منافی ہے ۔ یہ دو سالہ دستاویز ہے جو منظر پر آ چکے ہیں اور ان کو دوبارہ پیش کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا“اس یدی یورپا ڈائری کو دیکھئے …. یہ ہندوستان کے وقار کے لئے موزوں نہیں ہے کہ کچھ میڈیا تنظیم اس مواد کو پھر استعمال کر رہے ہیں۔ میڈیا تنظیموں کو جھوٹ پھیلانے کے لئے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے ”۔انہوں نے کہا کہ یہ مبینہ کاغذ یا دستاویزات مسٹر بی ایس یدی یورپا سے نہیں لئے گئے ہیں۔ یہ دستاویزات ٹیکس چوری کے ملزم کانگریس کے لیڈر ڈی کے کمار سے ایک چھاپے کے دوران برآمد کئے گئے تھے اور اس کی سچائی کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان دو سالہ مضحکہ خیز دستاویزات کی دوبارہ شائع کرنا کسی بھی زاویہ سے درست نہیں ہے ۔ ان کی بنیاد پر بی جے پی لیڈروں پر ‘رشوت’ کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا