عظیم فاﺅنڈیشن کی جانب سے بر مین میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

ونے شرما
ادھمور//رضاکارانہ تنظیم عظیم فاﺅنڈیشن کی جانب سے یہاں بر مین میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ واضح رہے یہ کیمپ بر مین اور اس کے ملحقہ علاقے جات کے لوگوں کے مطالبات اور ضرریات کے تناظر میں منعقد کیا گیا ۔ وہیں اس کیمپ کا افتتاح عظیم فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ریاستی سند یافتہ اور کامن ویلتھ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے میں نریندر شرما نے پنچوں اور سرپنچوں کی موجودگی میںکیا ۔ وہیں اس کیمپ کو منعقد کرنے میں محکمہ صحت کی جانب سے بھی مدد کی گئی ۔ اس دوارن لگ بھگ 450لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، اور عظیم فاﺅ نڈیشن کی طرف سے مفت دوئیاں بھی دستیاب کروائی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا