ترکی میں 360 افرادکے خلاف گرفتاری وارنٹ

0
0

یواین آئی
استنبول؍؍ترکی نے بغاوت کی سازش کے ملزم امریکہ میں رہ رہے فتح اللہ گولن کے 360 حامیوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔ سی این این ترک اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لوگوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیاگیا وہ لوگ استنبول میں رہتے ہیں. اس کے علاوہ 343 فوجی بھی گرفتاری وارنٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ترکی میں گزشتہ سال بغاوت کی کوشش کی گئی تھی۔ اس سازش کو رچنے کے لئے فتح اللہ گولن کو ذمہ دار قرار دیاگیا ہے . تاہم گولن نے بغاوت سے انکار کیا ہے ۔ بغاوت کی کوشش کے شبہ میں تقریباً 50 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈال دیا گیا جن کے خلاف کیس زیر التوا ہیں. فوجی اہلکار، استاد اور سرکاری ملازم سمیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے برخاست یا معطل کر دیا گیا ہے . ترکی حکومت کا الزام ہے کہ عدلیہ، فوج، اسکول اور دیگر اداروں میں فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کی رسائی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا