جمہوریت کا ہم بھی حصہ ہیں

0
0

قبائل کو پوسٹل ووٹنگ کے حقوق دئے جائیں:ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فاﺅنڈیشن
لازوال ڈیسک
جموںٹرئبل ریسرچ اینڈ کلچرل فاﺅنڈیشن کا ایک اہم اجلاس معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں یہاں جموں میں منعقد ہوا جس میں شرکاءنے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی کہ قبائل طبقہ کو پوسٹل ووٹنگ کے حقوق دئے جائیں ۔شرکاءنے کہا کہ ریاست جموںو کشمیر میں ایک بڑا طبقہ ہے جو ہجرت کرتا ہے اور اگر اسمبلی انتخابات ماہ اپریل کے بعد اور پندرہ اکتوبر سے قبل کروائے جائیں تو ہمیں پوسٹل ووٹنگ حقوق دئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی کا ایک بڑا حصہ ہجرت کرتا جبکہ ریاست میں انتخابات کا اعلان کرنے سے قبل اس معاملہ کو زیر غور لایا جائے ۔وہیں ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طبقہ پندرہ اپریل تا پندرہ اکتوبر بالائی علاقہ جات میں اپنے مال مویشی کے ساتھ ہجرت کرتے ہیںجو ریاستی آبادی کا تقریبا بیس فیصد ہے ۔انہوں کہا کہ ہجرت کے دوران یہ کنبوں کو تقریباً 45ایام کے بعد اپنے گھر تک پہنچتے ہیں ۔قبائلی طبقہ کے ممبران نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے طرز عمل پر قبائل طبقات کو بھی پوسٹل ووٹنگ حقوق دئے جائیں۔اس موقع پر چوہدری اشتیاق احمد مصباح، شفیق چوہدری، بلال رشید چوہدری، اشفاق شاہذیب، شاہد ایوب، عبید الرحمن و دیگران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا