اعجاز کوہلی
مینڈھر //نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر خواتین اکائی کی نائب صدر لکشمی دت نے مینڈھر کر دورہ کیا۔ اس دوران پارٹی دفتر مینڈھر میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ جس میں پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لکشمی دت نے خطاب کرتے ہوے تمام عورتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کہ لئے سیاسی سوجھ بوجھ رکھےں۔اور نیشنل کانفرنس کے بےنر تلے آکر خود کو مضبوط کرےں انہوںنے پارٹی کارکنان کو انے والے الیکشن میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی۔