یو این آئی
میرٹھ، ´// فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 28 اپریل سے کھیلے جانے والے بین الاقوامی کراسبو فیڈریشن کپ میں ہندستانی شوٹر حصہ لیں گے ۔کراسبو شوٹنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر انل کوشک نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ 18 میٹر اور 25 میٹر کی رینج پر منعقد ہونے والے مقابلہ میں حصہ لینے والی ہندوستانی ٹیم میں رویندر کمار کو منیجر اور سنیتا کوشک کو کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ مقابلہ میں انل کوشک، پردیمن، امن کجر، کوشک، وکرانت ٹھاکر، روھت چودھری، دیوراج، امت کمار اور راہل سونکر وغیرہ شرکت کریں گے ۔کوشک نے کہا کہ ہندستانی ٹیم سخت محنت کے ساتھ تیار ہے اور زیادہ سے زیادہ طلائی تمغہ جیت کر سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر لوٹے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک پیتل سے بنا قریب 10 کلو گرام وزن کے 36 انچ کا کپ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہندستان میں اس کھیل کی شروعات تین اکتوبر 2012 کی گئی تھی اور اس کے بعد سے عالمی کراسبو شوٹنگ چمپئن شپ میں اپنے نشانے بازوں کا سکہ جما چکی ہے ۔ ایسوسی ایشن اب تک آٹھ قومی، تین فیڈریشن کپ اور ایک بین الاقوامی کراسبو شوٹنگ چمپئن شپ ہندستان میں منعقد کرا چکی ہے ۔پہلی چمپئن شپ آگرہ میں 2012 میں ہوئی تھی جس میں دنیا کی سب سے بڑی شیلڈ پیش کی گئی تھی جو لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے جبکہ ساتویں قومی چمپئن شپ کو نوئیڈا میں سال 2018 میں منعقد کیا گیا تھا۔یو این آئی