بی جے پی کا مانک سرکار حکومت پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑ نے کا الزام

0
0

یواین آئی
اگرتلہ؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تریپورہ یونٹ کے صدروپلو کمار دیو نے آج وزیر اعلی مانک سرکار پر ریاست کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوبگاڑنے کا الزام لگایا۔مسٹر دیو نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعلی اپنی تقریروں میں ہر وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی مارکیٹنگ کرتے رہتے ہیں۔ ان کا واحد مقصد ریاست میں تشدد، دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا-”وزیر اعلی نے اپنے دور میں ‘فرقہ وارانہ ہم آہنگی’اسکیم کی شروعات کی. وہ حکومت کے جلسے ، ریلی اور اجلاسوں میں اس کا ذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حفاظت کرنی ہوگی۔لیکن ایسا کہہ کر وہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو ماہ کے اندر اندر دو نوجوان صحافیوں کوقتل کر دیا گیا، لیکن وزیر اعلی نے ان معاملات کو سی بی آئی کو سونپنے کی ہمت نہیں دکھائی۔ اس سے حکومت کی ان معاملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہوتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا