یواین آئی
شاہ جہاں پور؍؍اترپردیش میں شاہ جہاں پور کے کاٹھ علاقے میں آج مکان کی دیوار گرنے سے اس کے ملبے میں دب کر تین بچوں کی موت ہوگئی ار دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرتھولی گاؤں کے رام کمار کے گھرمیں مرمت کا کام چل رہا تھا۔مکان کی اینٹ گارے کی دیوار کے پاس ہی کھدائی چل رہی تھی۔اس دوران اچانک بھربھراکر گر گئی جس سے پاس ہی کھیل رہے چار بچے اور مکان مالک ملبے میں دب گئے ۔پانچوں کو ملبے سے باہر نکالاگیا،لیکن تب تک تین بچوں کی موت ہوگئی۔ایک بچہ اور مکان مالک دب کر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ہلاک شدگان میں رام کی بیٹی سیما (12)،بیٹا گنیش (09) اور ارجن کی دو سال بیٹی جہانوی شامل ہیں۔