ڈاکٹر اویس صدیقی کا ساتھرہ دورہ

0
0

عوام سے کی جموں و کشمیر پیوپلس مو¿منٹ میں شمولیت کرنے کی اپیل
ظہیر عباس
منڈی//سابقہ آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل نے گزشتہ دنوں سرینگر میں اپنی نئی جماعت جموں و کشمیر پیوپلس مو¿منٹ کا آغاز کیا جس میں جہاں ریاست کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے شمولیت کی وہیں تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اویس صدیقی نے بھی شامل ہو کر اس پارٹی میں شمولیت کی اور اس کے بعد پونچھ پہنچ کر پہلی مرتبہ انہوں نے ساتھرا جندھرولا سیکلو چکراڑا کا دورہ کیا – دورے کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ یہاں کے لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ لوگ انقلاب کی نئی راہ کو چنیں اور ڈاکٹر شاہ فیصل کی نئی پارٹی کو تعاون دیں تاکہ ریاست بھر میں انقلاب برپا ہو – ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر شاہ فیصل کی ابتدائی تقریب میں شامل رہے اور انہیں قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا جس کے بعد انہیں ایسا لگا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی پوسٹ کو خیرآباد کر کے جس شخص نے لوگوں کی نمائندگی کا ذمہ اٹھایا ہے وہ اس ریاست میں انقلاب برپا کر کے رہے گا – ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر وقت لوگوں کی پریشانیوں کے ہر ممکن ازالے کے لئے پیش پیش رہیں گے اور آنے والے وقت میں ڈاکٹر شاہ فیصل کی قیادت میں اس ضلع کو بھی ترقی کی نئی راہوں سے ہمکنار کروائیں گے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا