یو این آئی
نئی دہلی، //مشہور کرکٹ کھلاڑی گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ مسٹر گوتم گمبھیر نے جمعہ کو بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کی اور ان کے بھگواپارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کئے جانے کا امکان ہے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ گوتم گمبھیر کو قومی راجدھانی دہلی کے کسی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق مسٹر گوتم گمبھیر کے پارٹی میں شامل ہونے سے دہلی میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکتی ہے اور نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے میں مدد مل سکتی ہے ۔یو این آئی