حضرت باجی غلام محی الدین المعروف کاکا باجی رحمۃ اللہ علیہ کا 53 سالانہ تین روزہ عرس شریف اختتام پذیر
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ حضرت باجی غلام محی الدین المعروف کاکا باجی رحمتہ اللہ علیہ و مائی مرزا نور صاحبہ کا 53 سالانہ تین روزہ عرس شریف زیر صدارت الحاج باجی مرزا غلام محمد المعروف مرزا باجی بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جو آج بروز ہفتہ اختتام پذیر ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ کہء سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شمولیت فرمائی ۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے اولیاء کرام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اولیاء کرام سے محبت و عقیدت رکھنے سے انسان کو اللہ رب العزت کا قرب حاصل ہوتا ہے اگر آج کے اس پرفتن دور میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ سماج میں امن اور بھائی چارہ قائم ہو ۔اس کے لئے تعلیمات اولیاء کرام پر عمل کرنا ہوگا ۔تعلیمات اولیاء کرام پر عمل پیرا ہونے سے ہی امن اور بھائی چارہ قائم ہونا ممکن ہے کیونکہ اولیاء کرام کی بارگاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بغیر کسی رنگ و نسل کے بغیر کسی مذہب و ملت کے بغیر کسی اونچ نیچ قوم پرستی کے یکساں دیکھا جاتا ہے سب مذاہب کے لوگ ایک ساتھ اکٹھے ہو کر بیٹھتے ہیں کھاتے پیتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اولیاء کرام نے اپنی زندگیوں میں ہمیشہ امن اتفاق اتحاد آپسی بھائی چارے کا پیغام اور درس دیا ہے جس کی وجہ سے آج بھی اولیاء کرام کی مزارات پر تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ اکٹھے نظر آتے ہیں ۔علماء کرام نے مزید فرمایا کہ معاشرے میں سے تمام تر برائیوں کے خاتمے کے لئے جیسے شراب نوشی افیم چرس گانجا چیٹا وغیرہ منشیات سے سماج کو اگر پاک کرنا ہے تو اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا منشیات کا استعمال سماج کے لیے ایک خطرناک بیماری ہے جو کورانا وائرس جیسی عظیم بیماری سے بھی مہلک بیماری ہے ۔اولیاء کرام نے اپنی زندگیوں میں ہر برائی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ کر نماز روزہ کی پابندی کے ساتھ اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزاری ہے ۔آج موجودہ دور میں عوام بڑی تعداد میں اولیاء کرام کے مزارات پر اور عرس کے موقع پر جمع ہوتے ہیں ۔اولیاء کرام کا سچا وفادار وہی انسان ہے جو شریعت مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور نماز روزہ کا پابند ہو گا ۔صرف عرس شریف کے موقع پر جمع ہو کر طرح طرح کے پکوان کھانے سے اولیاء کرام سے محبت حقیقی محبت نہیں ہے لہٰذا اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شریعت مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں تاکہ دنیا اور آخرت دونوں سنور سنکھیں ہر طرح کی منشیات سے اپنے سماج کو پاک کرنے کے لیے تعلیمات اولیاء کرام پر عمل پیرا ہوجائیں۔اس موقع پر خطاب کرنے والے علماء کرام میں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں ؛ حضرت مولانا محمد فاروق نقشبندی صدر انجمن اہلسنت راجوری ؛ حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں و امام خطیب مرکزی جامع مسجد شریف کرانی تلاب بٹھنڈی جموں ؛ حضرت مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی امام وخطیب جامع مسجد شریف زبیر آباد بٹھنڈی جموں ؛ حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ؛ حضرت مولانا سجاد احمد رضوی ؛ مولانا حافظ برکت علی ؛ مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لا بورڈ جموں ؛ محمد اشرف ضلع صدر مسلم پرسنل لا بورڈ کٹھوعہ وغیرہ کثیر تعداد میں علمائے کرام موجود تھے اس موقع پر شمولیت فرمانے والے سیاسی و سماجی شخصیات الحادج باجی محمد طیب جمالی ؛ الحاج باجی محمد خوشحال ؛ الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر مسلم پرسنل لا بورڈ سانبہ ؛ چوہدری ہارون رشید کھٹانہ ؛ الحاج چوہدری عبد الحمید کسانہ ؛ الحاج چوہدری محمد فاروق کھٹانہ ؛ بی جے پی کے نائب صدر یدویر سیٹھی بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے صدر چودھری روشن دین وغیرہ دیگر کی معزز شخصیات نے شمولیت فرمائی عرس شریف کی تقریب زیر نگرانی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت باجی طاہر و چودھری ذین الدین کھٹانہ انجام دی گی عرس شریف کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا اختتامی دعا الحاج باجی غلام محمد مرزا نے فرمائی ملک اور ریاست کی خوشحالی کے لیے بھی اس موقع پر دعا کی گئی۔