چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے غیر حاضر ملازمین پرکساشکنجہ

0
0

عملے کی کہیں کمی نہیں،جوابدہی اورشفافیت کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا:ڈاکٹر یعقوب میر
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر یعقوب میر نے کشتواڑ ضلع کے تمام ہیلتھ ملازمین کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ملازمین غیر حاضر پایا جائے گا۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لایا جائے گا۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر یعقوب میر نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں بہت علاقہ ابھی بھی سڑک رابطہ سے محروم ہیں جس کے چلتے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں لوگوں کی مانگ کو پورا کیا جاتا ہے اور کشتواڑ میں محکمہ ہیلتھ میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی لگ بھگ پورا کیا گیا ہے۔ مزید کہا کہ کشتواڑ میں ڈاکٹروں کی کمی بالکل بھی نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے میں این ایح ایم کی طرف سے بہت ملازمین تعینات کیے گیے ہیں جو کہ کشتواڑ کے لوگوں کے لیے بہت ہے اچھی خبر بھی ہے اس کے علاوہ میں کشتواڑ کے لوگوں کو ڈایلیسس کے لیے جموں یا ڈوڈہ جانا پڑتا تھا پر ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی کوشش اور لوگوں کی مانگ کو سرکار نے پورا کیا۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے مزید کہا کہ جو بھی ملازمین غیر حاضر پایا جائے گا ۔انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے مزید کہا کی کشتواڑ کے کنتواڑا، پاڈر، سروڑ میں ہیلتھ سنٹر کی کمی ہے اور ان پر بھی کام جاری ہے۔ امید ہے کہ اس سال دور دراز علاقہ جات میں سب سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا