زبیر ملک
درہال؍؍ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ رضاء المصطفیٰ درہال ملکاں کاچونتیسواں سالانہ جلسئہ دستار بندی زیر صدارت صوفء باصفا الحاج صوفی عبد الوحید صاحب قبلہ راجستھان منعقد ہوا جسمیں کل چھ6 طلباء کی دستار بندی کی گئی جس میں دو2 حافظ قرآن اور چار 4قارء قرآن شامل ہیں جس میں مہمان خصوصی کے طور پرحضرت ڈاکٹر محمد احمد نعیمی چترویدی دہلی تشریف فرما تھے۔ علامہ نے عظمت قرآن اور حافظ قرآن کی فضیلت پر مدلل بیان فرمایاجامعہ کے طلبا نے بڑے احسن انداز میں اپنا پروگرام پیش کیا جس میں تمام اور اساتذہ حضرت مولانا سید امتیاز حسین شاہ حضرت مولانا صدیق صاحب حضرت حافظ وقاری نصیر صاحب حضرت حافظ شکیل احمد صاحب موجود رہے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی جلسے کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا آخر میں صلوٰۃ وسلام اور تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔