کشتواڑ پولیس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی

0
0

چھ مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی،نشہ آور اشیاء کی برآمد۔ مزید تلاشی متوقع
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ ضلع پولیس کشتواڑ نے منشیات کی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کے گھر پر بڑے پیمانے پر چھاپے ماری کی۔ حال ہی میں کشتواڑ پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 20/2023 U/Sec 8/21/22/25/27/29 PS این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا تھا اور ایک ملزم محمد اقبال کھانڈے ولد بشیر احمد کھانڈے ساکنہ ٹھاکرائی حال شکتی نگر کشتواڑ کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے باون گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران اور اس کے انکشاف کی بنیاد پر ایک شخص شاہنواز احمد ولد عبدالمجید ساکنہ ہڈیال کشتواڑ کو بھی فوری کیس میں گرفتار کیا گیا۔ مزید تفتیش اور بینک ریکارڈ کی جانچ کے دوران، پولیس کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے مالیاتی لین دین کی معلومات فراہم ہوئی جس کے مطابق پولیس نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ کی معزز عدالت کے ساتھ معاملہ اٹھایا اور چھ مشتبہ افراد کے حوالے سے گھر تلاشی کے وارنٹ حاصل کئے۔ معزز چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ آشیش گپتا کی سربراہی میں چھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ تشکیلی شدہ ٹیموں نے ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کے ذریعہ مقرر کردہ سیول آفیسران کی موجودگی میں گھر گھر تلاشی لی۔ جن گھروں میں تلاشی لی گئی ان میں اندرجیت سنگھ ولد بال کرشن ساکنہ ناگنی کشتواڑ، وزیر احمد بٹ ولد غلام علی بٹ ساکنہ زیور کشتواڑ، عمر نذیر کچلو ولد نذیر احمد کچلو ساکنہ پوچھال کشتواڑ ،ابو ریحان ولد منظور کچلو ساکنہ ہڈیال بنستان کشتواڑ، رمیز راجہ ولد عبدالقیوم ساکنہ سرکوٹ اور احراز علی ولد محمد علی کمال ساکنہ کمل محلہ کشتواڑ شامل ہیں۔تلاشی کے دوران عمر نذیر کچلو ولد نذیر احمد کچلو ساکنہ پوچھال کشتواڑ کے گھر سے نشہ آور اشیاء یعنی کی گولیاں برآمد کی گئیں اور بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا گیا اور تین موبائل فون سمیت الیکٹرانک آلات بھی ضبط کیے گئے۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران تلاشی۔مالیاتی لین دین کے پیش نظر، اس معاملے کے زیادہ اثرات ہیں اور مستقبل میں کشتواڑ پولیس کی طرف سے مزید تلاشی لینے کا امکان ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمین کی جائیداد بھی اٹیچ کی جائے گی تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ضلع کو منشیات سے پاک بنایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا