فاروق عبداللہ نے آج آل پارٹی میٹنگ طلب کی

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز سری نگر میں کل جماعتی میٹنگ طلب کی جس میں سبھی پارٹیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر تین بجے سری نگر میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ میں پراپرٹی ٹیکس ، ایپ ٹیک ، بلڈزور مہم اور دوسرے اہم معاملات پر گفت وشنید ہوگی۔بھاجپا کو دعوت دینے کے بارے میں این سی سرپرست اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی کو دعوت نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس اس کل جماعتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا