میرواعظ عمر فاروق خانہ نظر بند

0
0

یواین آئی

سرینگرحکام نے حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کو جمعہ کے روز سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی زیر حراست ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا۔واضح رہے کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے جواں سال سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی حراستی ہلاکت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پُر امن احتجاجی مظاہرے درج کرنے کی کال دی تھی۔ادھر بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لگاتار خانہ نظر بند ہیں جبکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کوٹ بلوال جموں میں بند ہیں۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حکام نے میرواعظ عمر فاروق کی شہر خاص کے نگین میں واقع رہائش گاہ کے باہر جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی تاکہ وہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی حراستی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت نہ کر سکیں۔اس دوران جامع مسجد کے تمام دروازوں کو مقفل کرکے وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی ناممکن بنائی گئی۔ جمعہ کی صبح سے ہی جامع کے گرد وپیش بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی بھی جامع مسجد میں داخل نہ ہوسکے۔حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میر واعظ کو مطلع کیا گیا کہ اس کو خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور وہ اگلے احکامات تک گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حکام نے حال ہی میں میر واعظ کی سیکورٹی ہٹائی ہے۔ادھر میرواعظ عمر فاروق کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو بار سمن جاری کئے جن کے تحت انہیں دلی میں حاضر ہونے کو کہا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ان کے جواب میں کہا کہ وہ حفاظتی معاملات کے پیش نظر دلی نہیں جاسکتے اور وہ سری نگر میں این آئی اے کو تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا