الحاج بدرالدین خلیفہ کے جائے نشیمن پر تقریب عرس میں علماء کرام کے علاوہ سینکٹروں کی تعداد میں معتقدین نے شرکت کی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ریاست جموں وکشمیر کی عبقری وروحانی ہستی قطب الاقطاب کاشف رموزواسرار شریعت طریقت معرفت وحقیقت حضرت عبداللہ المعروف بابا جیصاحب لاروی علیہ الرحمہ کے 15 شعبان المعظم پر منعقدہ شاندار تقریب عرس کی مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں نے صدارت فرمائی جبکہ تحصیل سرنکوٹ کے دور افتادہ گاؤں سانگلہ میں الحاج بدرالدین خلیفہ کے جائے نشیمن پر مالک مکان مع فرزندان ارجمندان تقریب عرس کے منتنظمین تھے ارادتمندوں ومعتقدین کے نشت وبرخاست خوردونوش کے بھی اعلیٰ انتظامات تھے اس موقع پر تلاوت کلام اللہ سے اس تقریب کا آغاز ہوا ذکر واذکار ختمات معظمات اورادووظائف کے ورد بعد علماء کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اولیاء کرام کے فضائل بیان فرمائے اور حضرت بابا جیصاحب لاروی علیہ الرحمہ اور خانوادہ لار کے خطہ پیرپنچال پر احسانات کو وضاحت وصراحت کے ساتھ سامعین کی سماعتوں کے حوالہ کیا گیا وہیں علماء کرام نے اعتراف کیا کہ بالخصوص سرزمین پونچھ خانوادہ لار شریف کے مرہون منت ہیں کہ حضرت بابا جیصاحب علیہ الرحمہ کی دعاؤں سے یہ خطہ ارضی کو آفات سماوی وبلیات ارضی سے نجات حاصل ہوئی اس لئے یہاں کے ہر گرد وبشر میں خانوادہ لار سے بیحد عقیدت و محبت ہے قطب الاقطاب کی نظر عنایت کااثر ہے کہ اس سرزمین نے بے شمار بلند پائے کے نامور علماء ومشائخ ادباء شعراء مفکر ونقاد پیدا کئے ہیں اور تاہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے مقررین نے تلقین کی کہ برزرگان دین کے نقوش راہ پرگامزن رہ کر روحانیت کی دولت سے سرفراز ہوں اور سلف صالحین سے وابستگی ہی کامیاب زندگی ہے اور بروز حشر ان بزرگان دین کے دامن سے لپٹ کر جنت کے حقدار ہوں گے اس موقع پر مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ چوہدری محمد اکر لسانوی مولانا نثار احمد نقشبندی راجوری مولانا خواجہ غلام احمد مولانا جاوید احمد نقشبندی مختار حسین مجاز ریٹائرڈ ماسٹر محمد بشیر پسوال منشی نذراحمد بجاڑ بھی موجودتھے۔