40 سٹریٹ لائیٹیں آئیں مگر نصف بازار میں صرف 3 ہی لگی :اکرم لون
ریاض ملک
منڈی //تحصیل منڈی کی بازار میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایات پر انتظامیہ کی جانب سے سٹریٹ لائٹیں لگانے کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے – جو کہ منڈی کی عوام اور دوکانداروں کی دیرینہ مانگ تھی ۔جو منڈی بس اڈا تا راجپورہ تھانہ پولیس مارکیٹ تک لگائی جانی تھیں ۔ مگر ان کے لگانے میں لوگوں کے مطابق غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوے مین بازار منڈی میں 20 لائٹیں نصب کردی گئی ہیں ،جس کو لیکر محمد اکرم لون نے اعلی پیر بازار عید گاہ بازار کی سٹریٹ لائیٹیں غیر جانب داری سے لگاے جانے کا الزام لگاتے ہوے کہا کہ عیدگاہ بازار اور اعلی پیر بازار مندر مارکیٹ راجپورہ کی لائیٹیں کہا گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ 40 لائیٹوں میں سے ان دونوں مارکیٹوں میں تین سٹریٹ لائیٹیں نصب 20 مین مارکیٹ میں باقی کہاہے اور جو تین لگائی گئی ہیں وہ بھی اصل نہیں بلکہ ڈپلیکیٹ ہیں – جس کو لیکر انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی وہ جلد از جلد اس بات کا نوٹس لیں اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی کو حکم صادر کریں کہ آیا یہ جو سٹریٹ لائیٹیں لگائی گئی ہیں وہ صیح جگہ پر ہیں یا پھر چند مفاد پرستوں کے کہنے پر غلط نصب ہوئی ہیں ۔ انہوں نے انکوائیری کی مانگ کرتے ہوے کہا جلد از جلد منڈی عیدگاہ بازار اعلی پیر بازارمندر بازار تا راجپورہ سٹریٹ لائیٹیں نصب کی جائیں –